جعلی عامل کی جن نکالنے کے بہانے خاتون سے زیادتی

Jan 13, 2022 | 10:27:AM
بھارتی ریاست، مدھیہ پردیش ،جعلی عامل، جن نکالنے کے بہانے، فالج کا شکار خاتون،زیادتی 
کیپشن: جعلی عامل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں جعلی عامل نے جن نکالنے کے بہانے فالج کا شکار خاتون  کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے فالج کا علاج کرانے کیلئے آصف بابا نامی جعلی عامل سے رابطہ کیا۔  جعلی عامل نے خاتون کو بتایا کہ اسے  جنات اور شیطانی  طاقتوں  نے جکڑ رکھا ہے جس سے آزادی دلانی پڑے گی۔ ملزم نے جن نکالنے کے نام پر معذوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون سے زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی عامل نے خاتون کے رشتہ داروں کو کمرے سےباہر نکال دیا اور کہا کہ وہ اکیلا ہی جنات نکالے گا۔ جب کافی دیر ہو ئی  تواہل خانہ کمرے میں خاتون کو دیکھنے کیلئے گئے تب انہیں پتاچلاکہ جعلی عامل زیادتی کے بعد گھر کی کھڑکی سے فرار ہو گیا ہے۔ 

پولیس نے  متاثرہ خاندان کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی کا جھگڑا۔۔معصوم بچوں کو ایسی سزا دی کہ یقین کرنا مشکل