نواز شریف کے باہر جانے سے احتساب کو بڑا دھچکا لگا،تحقیقات کی جائیں ،فواد چوہدری

Jan 13, 2021 | 19:27:PM
 نواز شریف کے باہر جانے سے احتساب کو بڑا دھچکا لگا،تحقیقات کی جائیں ،فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ملک سے باہر جانے پر ایک بار پھر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

 وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر بڑی انکوائری بٹھا کرحقائق سامنے لانے چاہیئں انہوں نے تسلیم کیا کہ نواز شریف کے باہر جانے سے احتساب کو بڑا دھچکا لگا۔
اپوزیشن سے متعلق فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک بیٹھ گئی ہے،اس تحریک کا کوئی جواز نہیں ہے،اپوزیشن والوں کا ابو بچائو آپریشن ناکام ہوا ہے۔انہوں نے پی ڈی ایم کی تحریک کو ناکام قرار دے دیا۔
وفاقی وزیرنے یہ بھی کہا کہ پاکستان وہ ملک تھا جوتھرمامیٹر نہیں بنا سکتا تھا  اب وینٹی لیٹر بنا رہے ہیں اوراپنی ڈائیلیسز مشینیں بنانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے ٹو اور تھری ویلر وہیکل کی پالیسی لے کر آئے اوراب فور ویلر کی پالیسی بنانے جا رہے ہیں۔