کراچی اور لاہور میں گاڑیاں  ٹکراگئیں ،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

Jan 13, 2021 | 09:26:AM
 کراچی اور لاہور میں گاڑیاں  ٹکراگئیں ،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث کراچی اور لاہور میں گاڑیاں ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ایک شخص جاں بحق اور 6 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور:مانگا بائی پاس کے قریب دھند کے باعث بس اور چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 1 شخص جاں بحق اور  6 زخمی  ہوگئے۔ریسکیو  اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

ادھر کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 سلطان مسجد کے قریب  بھی حادثہ پیش آیا جہاں تیزرفتاری کے باعٖث  5سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،خوش قسمتی سے گاڑیوں میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ موٹر سائیکل سوار شخص کو معمولی چوٹیں آئیں۔