صدرمملکت اوروزیراعظم کی عام انتخابات میں کامیابی پرطارق رحمان کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی)صدرمملکت اوروزیراعظم نےبنگلہ دیش کے عام انتخابات میں کامیابی پرطارق رحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی پارلیمانی انتخابات میں شاندار فتح پر نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےبنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط جمہوری شراکت داری کےعزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انتخابی عمل جمہوری اداروں کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات میں خالدہ ضیا کی بی این پی نے میدان مار لیا،دو تہائی اکثریت حاصل
وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ تاریخی اور کثیرالجہتی تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف پر مل کر کام کرنے کا عزم بھی کیاہے۔