عمران ہاشمی کی’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘دوبارہ ریلیزہونے کا امکان

Feb 13, 2025 | 12:01:PM
عمران ہاشمی کی’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘دوبارہ ریلیزہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں صنم تیری قسم ،یہ جوانی ہے دیوانی اوربریلی کی برفی کی دوبارہ ریلیز کے بعد اب عمران ہاشمی کی فلموں جنت اورآوارہ پن کی بھی دوبارہ ریلیزکاامکان پیداہوگیاہے۔

سوشل میڈیا  صارفین مہیش بھٹ پروڈکشن کے تحت بننے والی عمران ہاشمی کی مقبول فلموں ’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘ کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں جس پر مہیش بھٹ نے اس سلسلے میں جلد  معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

عمران ہاشمی کی فلم ’’جنت‘‘ نے 2008 میں باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ’’آوارہ پن‘‘بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی،تاہم دونوں فلمیں اپنی موسیقی اور نغموں کی بدولت یادگارسمجھی جاتی ہیں۔

مہیش بھٹ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کائنات مجھ سے ان دو خوبصورت فلموں کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہی ہے،میں اپنی ٹیم سے بات کرنے کے بعد بتا سکوں گا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ ودیا بالن بھی ماورا حسین کی اداکاری کی معترف

مہیش بھٹ سے یہ مطالبہ’’صنم تیری قسم‘‘ کی دوبارہ ریلیز کے بعد کیا گیاہے ۔