فریال تالپور کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز  

Feb 13, 2024 | 09:50:AM
 فریال تالپور کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کی تجویز سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر بھی وزارت اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں شامل ہیں،پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو اور  آصف زرداری نے مرکز میں عہدہ قبول نہ کیا تو فریال تالپور کو وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔

 خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور دوسری مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔