لاہور، ڈیفنس اے کے شاپنگ مال سے کود کر خاتون کی مبینہ خودکشی

Feb 13, 2024 | 00:12:AM
لاہور، ڈیفنس اے کے شاپنگ مال سے کود کر خاتون کی مبینہ خودکشی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقعہ شاپنگ مال کی تیرہویں منزل سے خاتون نے مبینہ طور پر کود کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس میں غازی روڈ پر واقع شاپنگ مال کی تیرہویں منزل سے حلیمہ نامی خاتون نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا دوست حماد زیرِ حراست ہے جو واقعہ کے وقت خاتون کے ساتھ موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، فائرنگ سے آزادامیدوار چودھری عدنان جاں بحق

حلیمہ کی عمر 35 سال بتائی گئی ہے جو کیولری گراؤنڈ کی رہائشی تھیں، لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ قتل ہے یا خودکشی، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔