پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پی ٹی آئی آزاد لڑے لیکن انہیں حکومت بنانے کی دعوت دینی چاہیے: پی پی پی اراکین

Feb 13, 2024 | 00:09:AM
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں حکومت سازی کے لئے ن لیگ کی جانب سے کی گئی پیش کش کی بیشتر رہنماؤں نے مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں حکومت سازی کے لئے ن لیگ کی جانب سے کی گئی پیش کش کی بیشتر رہنماؤں نے مخالفت کی، بیشتر اراکین نے اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز دی، اپوزیشن میں بیٹھنے سے ہمیں جو پی ڈی ایم سے نقصان ہوا، تو اب ریوائیو کا موقع ملے گا، پنجاب میں اپنے آپ کو بحال کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ابتک کی بڑی خبر!سابق وزیراعظم نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اراکین کی ن لیگی سائے سے دور رہنے کی بھی تجویز دی، پیپلز پارٹی آئین کی محافظ جماعت ہے، اراکین کی آئین کے ساتھ کھڑے رہنا ہی بہتر ہے، پی ٹی آئی آزاد لڑے لیکن انہیں حکومت بنانے کی دعوت دینی چاہیے۔