وزیر اعظم عمران خان نے پنجرے سے نکلتے تیندوے کی ویڈیوشیئر کر دی 

Feb 13, 2022 | 19:02:PM
عمران خان۔جنگل۔سیاحت۔تیندوا۔فروغ
کیپشن: تیندوا پنجرے سے باہر آرہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے پنجرے سے نکلتے تیندوے کی ویڈیوشیئر کر دی ۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹ میں عمران خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جنگل میں رکھے ایک پنجرے سے تیندوا باہر نکلتا ہے، اور پھر زقند بھر کر لمحوں میں جنگل میں غائب ہو جاتا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم پاکستان نے یہ اطلاع دی کہ محکمہ وائلڈ لائف نے جنگل سے باہر نکلنے والے دو عدد تیندوے پکڑے تھے، جن کی جان کو خطرہ لاحق تھا، محکمے نے انہیں واپس جنگل میں پہنچایا۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)


وزیر اعظم نے محکمے کو اس عمل پر سراہا، اور لکھا دو تیندوے بچا کر مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں چھوڑنے پر میں محکمہ وائلڈ لائف کو سراہتا ہوں۔وزیر اعظم نے اپنے عزم کو ایک بار پھر دہرایا، اور لکھا ہم جنگلی حیات کے تحفظ اور پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔کیا بشریٰ اور طوبیٰ کو طلاق ہو گئی۔۔عامر لیاقت نے حیران کن انکشاف کر دیا