کرک ۔۔2 پولنگ سٹیشنز میں بیلٹ باکس کو آگ لگا دی گئی

Feb 13, 2022 | 15:26:PM
تحصیل کرک، خواتین ،پولنگ  سٹیشنز ،دبلی لواغر اور شگی لواغر، بیلٹ باکس، آگ
کیپشن:  پولنگ  سٹیشنز کے  بیلٹ باکس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) تحصیل کرک کے دو خواتین کےپولنگ  سٹیشنز دبلی لواغر اور شگی لواغر میں بیلٹ باکس آگ لگا کر جلا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کرک میں 14 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ ہورہی ہے جس میں دبلی لواغر اور شگی لواغر کے خواتین کے بیلٹ باکسسز کو آگ لگا دی گئی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ برقعہ پوش نامعلوم خواتین نے ووٹ پول کے بہانے بیلٹ باکس میں آتش گیر مواد ڈال دیا جس سے بیلٹ باکس میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد پولنگ سٹیشنز میں بھگدڑ مچ گئی۔ سٹاف اور خواتین پولنگ کے احاطے میں محصور ہوگئیں،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال  لیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخواکے بلدیاتی الیکشن۔۔۔13 اضلاع میں دوبارہ پولنگ