کراچی، ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے نومولود جاں بحق

Feb 13, 2021 | 09:47:AM
کراچی، ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے نومولود جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر نجی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے نومولود بچی جان سے چلی گئی، بچی کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف تھانے میں قانونی کارروائی کے لئے درخواست جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق بچی کے والد نوید نے الزام عائد کیا کہ 7 تاریخ کو اس نے اپنی اہلیہ کو ہسپتال میں داخل کیا جس کے بعد بچی کی پیدائش ہوئی ۔  بچی کے والد نوید نے بتایا کہ بچی پیدائش سے لے کر تین روز تک صحت مند تھی تاہم دو روز قبل ہسپتال انتظامیہ نے بچی کی موت کی خبر سنائی، بچی کے والد نے تدفین کے بعد جب گزشتہ روز ہسپتال انتظامیہ سے سمری طلب کی تو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نوید کو زدوکوب کیا گیا اور ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔

اس صورتحال کے بعد نوید نے تھانہ نور جہاں میں واقعے کے حوالے سے درخواست جمع کرادی اور ہسپتال کے باہر اہل علاقہ کے ہمراہ شدید احتجاج کیا جس کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹرز ہسپتال بند کر کے موقعے سے مبینہ طور پر فرار ہوگئے ۔پولیس حکام کی جانب سے جب ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کیا گیا تو اس نے آنے سے انکار کر دیا ۔