کراچی:تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے رینجرز اہلکار جاں بحق

Feb 13, 2021 | 08:32:AM
کراچی:تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے رینجرز اہلکار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں افسوسناک واقعہ، تیز رفتار گاڑی  نے رینجرز موبائل کو ٹکر  دے ماری جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جان کی بازی ہارگیا۔

کراچی پولیس کے مطابق تیز رفتار ی کے باعث گاڑی  بے قابو ہوکر ینجرز موبائل  سے جاٹکرائی، حادثے میں رینجرز اہلکار اور کار میں سوار 4 افراد زخمی ہوئے۔رینجرز اہلکار کو طبی امداد کے لئےہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات  کی جارہی ہیں۔