پی ٹی آئی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا،تبدیلی کا نعرہ لگا کر تباہی لائی گئی،عطا اللہ تارڑ

Dec 13, 2025 | 19:35:PM
پی ٹی آئی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا،تبدیلی کا نعرہ لگا کر تباہی لائی گئی،عطا اللہ تارڑ
کیپشن: عطا اللہ تارڑ تقریب سے خطاب کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی نے ملک اور معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، تبدیلی کا نعرہ لگا کر ملک میں تباہی لائی گئی، پی ٹی آئی نے کردار کشی اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا، آج عالمی ادارے ملکی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔

لاہورمیں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی محمد نواز رضا کی کتاب ”مرد آہن محمد نواز شریف“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سینئر صحافیوں کے درمیان موجود ہوں جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے پاکستان کی کئی دہائیوں خدمت کی ہے، صحافت اور صحافیوں سے تعلق بہت پرانا ہے، محمد نواز رضا کا صحافتی کیریئر کئی دہائیوں پر مشتمل ہے، مرحوم عرفان صدیقی نے مثبت صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

عطا اللہ تارڑ کاکہناتھا کہ سازش کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، نواز شریف کے خاندان نے ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دیا، ملک کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد نواز شریف کے دور میں رکھا گیا، نواز شریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کا آغاز کیا، ملکی ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نواز شریف کا نام لکھا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،وزیراعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کو استحکام ملا۔

وزیر اطلاعات کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی نے ملک اور معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، تبدیلی کا نعرہ لگا کر ملک میں تباہی لائی گئی، پی ٹی آئی نے کردار کشی اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا، آج عالمی ادارے ملکی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں، ان کاکہناتھا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں نے 12 سال میں خیبر پختونخوا کو تباہ کر دیا، پی ٹی آئی کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لئے کچھ نہیں، 12 سال میں خیبر پختونخوا میں ایک بھی پی کے ایل آئی جیسا ہسپتال نہ بن سکا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی نواز شریف کا نصب العین ہے، نواز شریف نے خطے میں سب سے پہلے موٹر ویز متعارف کرائیں، 2013ء کے الیکشن بانی پی ٹی آئی کرین سے گر کر زخمی ہوئے تو نواز شریف نے فورا' میٹنگ بلائی، نواز شریف نے فوری طور پر اظہار ہمدردی کیلئے جلسے منسوخ کئے، ان کاکہناتھا کہ سیاست کے اندر وضع داری ہوتی ہے، نواز شریف نے ملک میں رواداری کی سیاست کو پروان چڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر! زلزلے کے شدید جھٹکے