لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، ائیر کوالٹی انڈیکس 345 پر پہنچ گیا

Dec 13, 2025 | 18:12:PM
لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، ائیر کوالٹی انڈیکس 345 پر پہنچ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈکس 345 ریکارڈ کیا گیا، شاہدرہ میں ائیر کوالٹی انڈکس 431،کاہنہ کا 430 ، لوئر مال کا ائیر کوالٹی انڈکس 422،لٹن روڈ کا 373 ، ہربنس پورہ کا ائیر کوالٹی انڈکس 338،رنگ روڈ اطراف علاقوں کا 500 ، بیدیاں روڈ کا کوالٹی انڈکس 395، رائیونڈ روڈ کا 384 ،ملتان روڈ کا ائیر کوالٹی انڈکس 356،وحدت روڈ کا 344 ، فیروز پور روڈ کا ائیر کوالٹی انڈکس 383،گلبرگ مین بلیوارڈ کا 345 ، جیل روڈ کا ائیر کوالٹی انڈکس 394، مل روڈ کا 281 ریکارڈ کیا گیا۔

 ماہرین کے مطابق ائیر کوالٹی انڈکس کی شرح میں مسلسل اضافہ انتظامی اداروں کی غفلت کا ثبوت ہے ، انتظامی ادارے تحفظ ماحول کی عائد کردہ انسداد سموگ پابندیوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام  ہیں۔

انسداد سموگ پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنا کر ائیر کوالٹی انڈکس کی شرح میں کمی ممکن ہے،ماہرین کے مطابق عام شہری بھی فضائی آلودگی کی بہتری کے لئے کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے : وزیراعظم