9 مئی مقدمات ،اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی )انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے ۔
عدالت نے مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، عدالت نے پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں، اعجاز چوہدری نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کے کیسز میں ضمانت دائر کی ہے، اعجاز چوہدری نے کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملہ کے مقدمہ میں ضمانت دائر کی ہے۔
ملزم نے مغلپورہ اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت دائر کی ہے، مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں شریک ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
اسی بنیاد پر اعجاز چوہدری نے ضمانتیں دائر کی ہیں، اعجاز چوہدری نو مئی کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہیں، اعجاز چوہدری پر کارکنان کو 9مئی جلاؤ گھیراؤ پر اُکسانے کا الزام ہے، اعجاز چوہدری کو نو مئی کے چار مقدمات میں سزا ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے : وزیراعظم