وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرزکوخبردارکردیا

پرائیویٹ حج آپریٹرز کوحج پیکج کی سو فیصد رقم متعلقہ سعودی اکاؤنٹس میں جمع کرانے کی ہدایت

Dec 13, 2025 | 13:18:PM
 وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرزکوخبردارکردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ نجی حج آپریٹرز کی غفلت کے باعث کوئی حج پر نہ جا سکا تو کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور نےعازمین کی رقم جمع نہ کرانےوالےآپریٹرزکےخلاف سخت کارروائی کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عازمین حج کی بروقت رقوم منتقلی میں ناکام حج آپریٹرزکا لائسنس منسوخ ہوگا،اور وہ آئندہ حج آپریٹر کےطور پر کام نہیں کرسکیں گے۔
پرائیویٹ حج آپریٹرزکوحج پیکج کی سو فیصد رقم متعلقہ سعودی اکاؤنٹس میں جمع کرانےکی ہدایت کر دی گئی ہے،15 دسمبر تک سروسز نہ لینےوالےآپریٹرز کاباقی کوٹہ سرکاری سکیم میں تبدیل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی ٹیکس ادا کردیں ورنہ سربمہری کا سامنا کرنا پڑےگا
 سعودی عرب میں حج اخراجات جمع کرانےکی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے،نجی حج آپریٹرز کو منیٰ کی زمین اور رہائشی عمارتوں کی سروسز 21 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔