پراپرٹی ٹیکس ادا کردیں ورنہ سربمہری کا سامنا کرنا پڑےگا

محکمہ ایکسائزنے ڈیفالٹرز کو حتمی نوٹس دینا شروع کردیئے،جرمانے کیساتھ ٹیکس  بھی دیناہوگا

Dec 13, 2025 | 13:02:PM
پراپرٹی ٹیکس ادا کردیں ورنہ سربمہری کا سامنا کرنا پڑےگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)محکمہ ایکسائزپنجاب نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو حتمی نوٹسز دینا شروع کردیئے۔
ایکسائزحکام کے مطابق31 دسمبر تک ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی پراپرٹی سربمہر کردی جائے گی،ڈیفالٹرز کمرشل پراپرٹیز کی سربمہری کرکے ٹیکس وصولی کی جائےگی۔
ایکسائزحکام کے مطابق لاہور کے 3ریجنز میں 18ارب کے ٹارگٹ میں سےپونے 9ارب کی وصولی کی گئی ہے جبکہ پنجاب بھر میں 73ارب کے ٹارگٹ میں سےساڑھے37ارب وصول کئے گئے۔
ایکسائزحکام کے مطابق یکم جنوری سے ڈیفالٹرز سےجرمانے کے ساتھ ٹیکس کی وصولی بھی ہوگی،بڑے ڈیفالٹرز کو جائیداد کی قرقی کا بھی سامنا کرنے پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہونڈا سی ڈی 70،سی جی 125 اور 150 بغیر سود کے حاصل کریں
ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے تمام ڈائریکٹرز کوخود فیلڈ میں رہنے کا حکم دیا ہے،ایکسائزحکام کے مطابق رواں مالی سال  کےدوران  محکمہ ایکسائزنے گزشتہ مالی سال کی نسبت اب تک پونے11ارب اضافی وصول کئے ہیں۔