ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 33فیصداضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر33فیصداضافہ ہوگیا۔
پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تانومبر2025تک کی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 851083یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت کے مقابلے میں 33فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت میں گاڑیوں کے 640929یونٹس فروخت ہوئے تھے۔
نومبر2025میں 185388یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جواکتوبرکے 185466یونٹس کے مقابلے میں ایک فیصدکم اورگزشتہ سال نومبرکے 134403یونٹس کے مقابلے میں 38فیصدزیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم4موٹروے پرخوفناک حادثہ،بس ہوسٹس جاں بحق،14 مسافرزخمی
اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران ملک میں کاروں کے 55112یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 38534یونٹس کے مقابلے میں 43فیصدزیادہ ہے،مالی سال کے پہلے 5ماہ میں 127الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہوئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 63یونٹس کے مقابلے میں 102فیصدزیادہ ہے۔