نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،میاں بیوی سمیت 4 افراد قتل

Dec 13, 2023 | 10:17:AM
نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،میاں بیوی سمیت 4 افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں  نامعلوم افرادکی فائرنگ سےمیاں بیوی سمیت4افرادکوقتل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے ہیرا کالونی میں نامعلوم افرادنے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 4افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس کےمطابق افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق افرادمیں میاں بیوی،کم سن بچی اورخاتون کی والدہ شامل ہے،مقتولین کے سر اور چھاتی پر گولیاں ماری گئیں۔

نامعلوم افرادکی فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالےمقتول کی شناخت عبدالقدیرکےنام سےہوئی جوکہ ریلوےکاریٹائرڈملازم تھا،مقتول نےچندسال قبل دوسری شادی کی تھی، اطلاع ملتےہی پولیس جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورلاشوں کوتحویل میں لےکرڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس نےموقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرکےکارروائی کاآغازکردیا۔