حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر 

Dec 13, 2021 | 12:54:PM
رمضان شوگر ریفرنس حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست دائر
کیپشن: حمزہ شہباز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حمزہ شہباز نے موقف اختیار کیا کہ رمضان شوگر مل کےلئے نالہ بنانے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا گیا تاہم بنایا گیا نالہ رمضان شوگر مل یا کسی پرائیویٹ ادارے کی ملکیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو بڑا ڈھچکا۔۔ کن اہم بڑی شخصیات نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر مل کا اکیلا مالک نہیں ہوں۔

حمزہ شہباز کا درخواست میںکہنا ہے کہ رمضان شوگر مل کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) ہونے کی بنیاد پر ملزم بنایا گیا، نیب ریفرنس بدنیتی اورسیاسی بنیاد پر مبنی ہے، کیس حکومتی ایما پر سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا۔

 واضح رہے کہ لیگی رہنما نے نیب کے نئے آرڈنینس کو بنیاد بنا کر لاہور ہائیکورٹ میں بریت کی درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ جرم ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں لہٰذا عدالت بری کرنے کا حکم جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی مہندی کہاں ہوئی؟ کون کون آیا؟