کراچی ،گھر میں آتشزدگی ، ماں بیٹی جاں بحق  

Dec 13, 2020 | 11:04:AM
کراچی ،گھر میں آتشزدگی ، ماں بیٹی جاں بحق  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے لانڈھی زمان آباد میں گھر میں آگ لگ گئی جس کے باعث ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ ریما اور بچی کی شناخت 5 سالہ ابریش کے نام سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی لانڈھی زمان آباد میں گھرمیں آتشزدگی کے باعث ماں اور بیٹی جھلس  گئی۔اہل علاقہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گھر سے دھواں اٹھتا نظر آیا تو مدد کے لئےگھر میں داخل ہوئے لیکن اس وقت تک گھر کے افراد آگ کے باعث جھلس چکے تھے۔ گھر میں آگ یو پی ایس سے بھڑکی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ افراد کو باہر نکالاگیا۔

دوسری جانب  لانڈھی 36 بی میں مکان میں آگ لگنے کے واقعے میں باپ اور بیٹا جھلس کر زخمی بھی ہو گئے۔