پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات اور بانی کے علاج کے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Aug 13, 2026 | 20:56:PM
پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات اور بانی کے علاج کے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے  اڈیالہ جیل میں قید بانی سے ملاقات اور بانی کے علاج کے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

تفسیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ملاقات اور ان کے  علاج سے متعلق خدشات کے بارے میں درخواستوں کو  سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔ 

ان مقدمات کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 18 اگست کو کرے گا۔ 

جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن کروانے  کیلئے مزید دن مل گئے