میر رضا ہلاکت کیس ؛جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پولیس ٹیم اور مالی کا بیان قلمبند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درشہوار) میررضا ہلاکت کیس میں تحقیقاتی کمیٹی نے سب سے پہلے پہنچنے والی پولیس نفری اورمالی یاسرکے بیانات قلمبندکر لئے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کیس فیروز آباد تھانے میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس پونے چار گھنٹے جاری رہا،سی پی ایل سی کی ٹیکنیکل اسسٹنس ٹیم بھی تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھی،میر رضا کی لاش کی اطلاع پر سب سے پہلے پہنچنے والی پولیس نفری کے بیانات قلمبندکئے گئے، موبائل افسر سے ڈی ایس پی رینک تک افسران و اہلکاروں کے بیانات لیے گئے۔
تفتیشی ذرائع کاکہناتھا کہ اجلاس ختم ہوتے ہی تحقیقاتی ٹیم کرائم سین پر روانہ ہوگئی تھی، ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹیگیشن برانچ سندھ عامر فاروقی نے کرائم سین کا دورہ کیا ،تحقیقاتی کمیٹی کے دیگر ارکان بھی ڈی آئی جی عامر فاروقی کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی آئی جی عامر فاروقی نے جائے وقوعہ پر موجود مالی یاسر کا بیان قلمبند کیا،سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پولیس ٹیم کا بھی بیان لیا گیا، سابقہ اور موجودہ ایس ایچ او گلستانِ جوہر بھی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ کرائم سین پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ کے باہر بڑااعلان کردیا