بھارت کے نئے قائم مقام ناظم الامور ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے اسلام آباد میں کام شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) بھارت کے نئے قائم مقام ناظم الامور ڈاکٹر ستیانجل پانڈے پاکستان پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کے سفارتکار ڈاکٹر ستیانجل پانڈے سابق ناظم الامور گیتیکا سری واستوا کی جگہ سنبھالنے کے لئے آئے ہیں۔ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے پاکستان میں بھارتی مشن اور بھارتی ہائی کمشن کے نئے سربراہ کی حیثیت سے کام شروع کر دیا ہے۔
ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے اگست 2023 سے 2026 تک کولمبو میں بطور بھارتی نائب ہائی کمشنر ذمہ داریاں سرانجام دیں۔سابق بھارتی ناظم الامور گیتیکا سری واستوا 2023 سے پاکستان میں کام کر رہی تھیں۔ گیتیکا سری واستوا بھارت واپس روانہ ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: سنار کی دکان پر گاہک بن کر آنے والا ایک کروڑ مالیت کا سونا لے کر فرار