عاطف اسلم کو بھارتی مداح یاد آنے لگے

Aug 13, 2026 | 15:20:PM
عاطف اسلم کو بھارتی مداح یاد آنے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہےکہ انہیں اپنے بھارتی مداح بہت  یاد آتے ہیں۔

عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ماضی کے کئی قصوں کو یاد کرتے ہوئے بالی وڈ میں ان کی خوشگوار یادوں پر نظر ڈالی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ میں ’’بارڈر لیس میوزک‘‘ (Borderless Music) نامی ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں ۔

اس نئے پروجیکٹ میں نوجوان فنکاروں، سینئرز، جونیئرز، لیجنڈز، موسیقاروں، نغمہ نگاروں اور دیگر کئی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہوں اور بہت سا نیا میوزک آپ تک پہنچنے والا ہے۔ 

مزید پڑھیں:ویڈیو :سہیل خان کی کمزور صحت پر مداح پریشان

انہوں نے کہا کہ اپنے تمام بھارتی مداحوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پابندی کی وجہ سے اداس یا برا محسوس نہ کریں، بس اتنا جان لیں کہ میں ہمیشہ سے آپ لوگوں کو یاد کرتا رہا ہوں۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ مجھے وہاں کام کرنا تو یاد نہیں آتا لیکن آپ لوگ ضرور یاد آتے ہیں۔

 پلے بیک سنگنگ نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے اور اگر یہ پابندی نہ لگی ہوتی تو شاید میں اپنا ذاتی میوزک تخلیق نہ کر پاتا، میں واقعی اس بات کی قدر کرتا ہوں کہ آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے رہے۔