’ انوار الحق کاکڑ نہ ن لیگ کی چوائس ہیں نہ ہی پیپلز  پارٹی کی‘

Aug 13, 2023 | 10:59:AM
’ انوار الحق کاکڑ نہ ن لیگ کی چوائس ہیں نہ ہی پیپلز  پارٹی کی‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے وائس  چیئرمین شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نہ ن لیگ کی چوائس ہیں نہ ہی پیپلز  پارٹی کی چوائس ہیں۔

نگران وزیراعظم  کے انتخاب پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ انوارالحق کاکڑ کی تقرری سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی خواہش پوری نہِیں ہوئی، اگر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا تب بھی یہی ہوتا۔

سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ملک کے اہم فیصلے راجا ریاض کریں گے؟توقع ہے کہ انوارالحق کاکڑ پی ڈی ایم جیسا رویہ نہیں اپنائیں گے، ملک میں آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرائیں گے۔

ضرورپڑھیں:سیاستدانوں، صحافیوں کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں، ہمیں دیکھنا ہے کہ ملکی مفاد کو کس طرح آگے بڑھانا ہے۔

 یاد رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا  جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ہیں، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔