سابق کپتان سر فراز احمد کی بائیو گرافی اب طلبہ پڑھیں گے

Aug 13, 2022 | 14:14:PM
سابق کپتان سر فراز احمد کی بائیو گرافی اب طلبہ پڑھیں گے
کیپشن: sarfraz ahmed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ویب ڈیسک : سر فراز احمد کے لیے ایک بڑی کامیابی ،انکی  بائیو  گرافی اب چوتھی جماعت  کی اردو کی کتاب میں تحریر کی گئی ہے جو  طلبہ   پڑھیں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا بائیو کلاس 4 کی اردو کی کتاب میں شامل کر دیا گیاہے جو  ان کے لیے ایک بڑی  کامیابی اور فخر کی بات ہے ۔سرفراز  نے  2017 میں بطور کپتان پاکستان کے لیے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی اور  کھیلوں   کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔   پاکستان نے 18 جون 2017 کو ایک مشہور خوش کن اور تاریخی فتح حاصل کی۔

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔  واضح   رہے کہ سرفراز کا شمار پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ وہ دو آئی سی سی ٹرافی جیت چکے ہیں اور اس کے علاوہ  انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2006 اور چیمپئنز ٹرافی بھی حاصل کر چکے ہیں  ۔