انگلینڈ ٹیم کے 16سال بعد دورہ پا کستان کا حتمی شیڈول جا ری

Aug 13, 2021 | 20:02:PM
انگلینڈ ٹیم کے 16سال بعد دورہ پا کستان کا حتمی شیڈول جا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ما نیٹر نگ ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس  دورے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے حتمی شکل دیتے ہوئے شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ انگلش ٹیم کا 16سا ل بعد دورہ پا کستان ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم دو ٹی ٹوئٹنی میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ 13 اکتوبر جبکہ دوسرا میچ 14 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔انگلش مینز ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گے جبکہ انگلش ٹیم 15 اکتوبر کو دورہ مکمل کرکے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوجائے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام میچز آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر راولپنڈی منتقل کیے گئے ہیں۔

بورڈ کے مطابق انگلش ویمنز ٹیم 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں قیام کرے گی جہاں وہ ہیتھر نائٹ کی قیادت میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی، پاکستان ویمنزٹیم اور انگلینڈ ویمنز ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچز 17 ، 19 اور 21 اکتوبرکو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دردا نہ بٹ نے پہلی اور آخری ملاقات میں علیزے شا ہ کو کیا نصیحت کی؟