وزیر خزانہ کی ورلڈبینک کے نائب صدر سے ملاقات،قرضہ جات کے نظم و نسق پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک گروپ کے نائب صدر خورخے فامیلیئر کالڈرون سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے خورخے فامیلیئر کالڈرون کو ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد دی۔
وزیر خزانہ اور ورلڈ بینک کے نائب صدر کے درمیان قرضہ جات کے نظم و نسق اور کیپٹل مارکیٹس پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ ترقی پذیر ممالک کو کیپٹل مارکیٹس تک رسائی، مالیاتی جدت اور قرضہ و خطرات کے نظم و نسق میں مشاورتی خدمات فراہم کرنے میں ورلڈ بینک گروپ ٹریژری کا کردار نہایت اہم ہے۔
سینیٹر اورنگزیب نے ملاقات کے دوران پاکستان کی متنوع مالیاتی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ سکوک اور ای ایس جی سے منسلک مالیاتی ذرائع کا استعمال اور نئے بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔
وزیر خزانہ نے ملکی بانڈ مارکیٹ کو مزید مستحکم بنانے کی جاری کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
محمد اورنگزیب کاکہناتھا کہ پاکستان کے ڈیبٹ مینجمنٹ آفس کے لیے تکنیکی معاونت، جدید تجزیاتی آلات اور خصوصی تربیت فراہم کی جائے ۔
وزارت خزانہ کے ڈیبٹ مینجمنٹ آفس کے مشیر کو ورلڈ بینک کے ساتھ مشترکہ پروگراموں کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا۔