پاسنگ مارکس میں کمی؛ صوبائی داخلہ کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کا فیصلی مسترد کر دیا 

Apr 13, 2026 | 21:07:PM
پاسنگ مارکس میں کمی؛ صوبائی داخلہ کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کا فیصلی مسترد کر دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری )پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی سیٹوں پر داخلے کیلئے معیار گرانے کا معاملہ،صوبائی داخلہ کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کا فیصلی مسترد کر دیا ۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں 3  فیصد کمی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔

 اس سال پنجاب میں 47,721 امیدوار ایم ڈی کیٹ میں شریک ہوئے۔   39,648 امیدوار ایم بی بی ایس کے لئے 55 فیصد تھریش ہولڈ پر پورا اترے۔ ایم ڈی کیٹ میں  42,048 امیدوار بی ڈی ایس کیلئے50 فیصد تھریش ہولڈ پر پورا اترے ۔صرف 7,987 امیدواروں نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے لئے درخواست دی ۔ 

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ خالی سیٹیں بھرنے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے ممبر 3 فیصد مزید کم کرنے کی ضرورت نہیں۔  ایم ڈی کیٹ کے کم از کم نمبروں میں کمی  طبی معیار گرانے کے مترادف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:یورو1.04،برطانوی پاؤنڈ 1.36روپے سستا ، اماراتی درہم اور سعودی ریال مہنگے ہو گئے