لاہور ہائیکورٹ میں انتظامی سطح پر بڑی تبدیلیاں ، نوٹیفکیشن جاری

Apr 13, 2026 | 20:58:PM
لاہور ہائیکورٹ میں انتظامی سطح پر بڑی تبدیلیاں ، نوٹیفکیشن جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )لاہور ہائیکورٹ میں انتظامی سطح پر بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سمیت 5 سیشن ججز تبدیل کر دیئے گئے ہیں، سیشن جج خوشاب راجہ قمر الزمان لاہور ہائیکورٹ کے نئے رجسٹرار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

امجد اقبال رانجھا رجسٹرار کے عہدے سے تبدیل کر دیئے گئے جبکہ ان کو سیشن جج خوشاب مقررکر دیا گیا ہے، عبدالرحیم ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری، ملک علی ذوالقرنین سیشن جج اٹک تعینات کر دیئے گئے۔

پریزاینڈںگ  آفیسر سپیشل کورٹ بنک جرائم لاہورخالد سعید وٹو کا تبادلہ کر تے ہوئے ان کو بطور سیشن جج خانیوال تعینات کر دیا گیا ہے، تمام ججز کو 14 اپریل تک نئی تعیناتیوں پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری