سپین نے تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

Apr 13, 2026 | 20:52:PM
سپین نے تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا
کیپشن: سپین کا پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپین نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔

سپین کے وزیر خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے اپنے سفیر کو ہدایت دی ہے کہ تہران جا کر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں اور سفارت خانہ دوبارہ فعال کریں۔سپین ہر ممکن طریقے سے امن کی کوششوں میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

یادرہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں مسلسل امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے پیش نظر سپین نے اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس بلا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:یورو1.04،برطانوی پاؤنڈ 1.36روپے سستا ،اماراتی درہم اور سعودی ریال مہنگے ہو گئے