وزارت ریلوے کے گریڈ 20 اور 19 کے پانچ اعلیٰ افسران کے تقرروتبادلے
کیپشن: تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید) وزارت ریلوے نے گریڈ 20 اور 19 کے پانچ اعلیٰ افسران کے تقرروتبادلے کر دئیے۔
کراچی، سکھر، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن کے ڈی ایس تبدیل کر دیئے گئے۔وقار احمد شاہد کو چیف آپریٹنگ آفیسر ریلویز ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا۔
ڈی ایس کوئٹہ عمران حیات کو ڈی ایس پشاور ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ڈی ایس پشاور ڈویژن فرمان غنی کو ڈی ایس سکھر ڈویژن تعینات کردیا گیا ۔
ڈی ایس کراچی ڈویژن محمود الرحمان لاکھوں کو ڈی ایس کوئٹہ اورڈی ایس سکھر جمشید عالم کو ڈی ایس ریلوے کراچی ڈویژن تعینات کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:16سے 18اپریل تک بارشیں،ژالہ باری، الرٹ جاری