رواں برس مارچ کے دوران 2,993 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ایس ای سی پی کی جانب سے رواں برس مارچ کے دوران 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں گزشتہ سال مارچ سے 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2,90,041 تک پہنچ گئی ہے، نئی کمپنیوں کا پیڈ اپ کیپیٹل 2.80 ارب روپے رہا، پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں 57 فیصد ، سنگل ممبر کمپنیاں 39 فیصد رہی۔
پنجاب میں 1,488 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، اسلام آباد میں 552، سندھ میں 447، گلگت بلتستان میں 233 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں،خیبر پختونخوا میں 224 اور بلوچستان میں 49 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، آئی ٹی اور ای کامرس سرفہرست ہیں، 606 نئی کمپنیاں رجسٹر ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق 58 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، برطانیہ، جرمنی اور امریکہ کے سرمایہ کار کمپنیوں میں شامل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری