انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیر ٹریفک کنٹرولرز کی جانب سے پاکستان کیلئے بڑا اعزاز

Apr 13, 2026 | 17:57:PM
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیر ٹریفک کنٹرولرز کی جانب سے پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیر ٹریفک کنٹرولرز ایسوسی ایشنز   ن کا وزیر دفاع کو  تہنیتی خط ، مشرق وسطی کی جنگ میں پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولز  کے پیشہ وارانہ امور کی بہترین ادائیگی کا اعتراف کیا گیا،  خط فیڈریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر برائے ایشیا پیسفک ریجن  چیری چین نے تحریر کیا ۔

ایگزیکٹو نائب صدر نے کہا کہ علاقائی فضائی حدود کو متاثر کرنے والی پیش رفت کے دوران اے ٹی سی اوز نے کارکردگی کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا، چیری چین کے مطابق اے ٹی سی اوز نے جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان فضائی راہداری میں موجود طیاروں کو بحفاظت پرواز میں مدد دی۔

انھوں نے کہا کہ  مسلسل  فضائی آپریشنز میں توسیع شدہ ڈیوٹی کے ساتھ عالمی ہوا بازی کی حفاظت اے ٹی سی اوز کی پروفیشنل اپروچ کا عکاس ہے، فضائی ٹریفک کنٹرولرز کی غیر معمولی کارکردگی کے لئے وزارت کا مسلسل تعاون ازحد سراہنے کا متقاضی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری