پنجاب میں سرکاری ”میت منتقلی سروس“ کا آغاز

Apr 13, 2026 | 14:01:PM
پنجاب میں سرکاری ”میت منتقلی سروس“ کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی سرکاری ”میت منتقلی سروس“کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق میت منتقلی سروس کی پہلے فیز میں لاہور،ملتان اور راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں سے تکریم کے ساتھ میت بلامعاوضہ گھر منتقل کی جائے گی

جون تک میت منتقلی سروس کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل تک شروع کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہرتحصیل میں میت منتقلی کے لئے مخصوصی ایمبولینس مہیا کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور، روالپنڈی اور ملتان کے لئے گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں۔

 میت منتقلی سروس گاڑیوں کا معائنہ کیا، جبکہ منتقلی سروس کے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کا فری سولر پینل اسکیم میں چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے اور رضائے الٰہی کے تحت فرائض انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ مریض کے انتقال کی صورت میں سوگوار خاندان کو دلاسہ اور معاونت فراہم کرنا بھی اس سروس کا حصہ ہوگا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ہسپتالوں میں میت کی منتقلی پر پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے من مانے کرائے وصول کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔