ثانیہ مرزا کے عید پر پاکستانی ڈیزائنر جوڑے میں جلوے

Apr 13, 2024 | 10:08:AM
ثانیہ مرزا کے عید پر پاکستانی ڈیزائنر جوڑے میں جلوے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے طلاق کی تصدیق کے بعد پہلی عید پر پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عید کے موقع پر ثانیہ مرزا نے عیدالفطر کی لُک شیئر کی تھی۔

ان تصاویر میں انہیں بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ خوبصورت پوز دیتے اور امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

تاہم جو بات توجہ طلب ہے وہ یہ کہ بھارتی سابقہ کھلاڑی نے اس خاص موقع پر پاکستانی ڈیزائنر نومی انصاری کی نئی عید کلیکشن سے سرمائی رنگ کے ایک دیدہ زیب جوڑے کا انتخاب کیا ۔

را سلک کے اس دلکش جوڑے پر سفید رنگ سے بھاری ایمبرائیڈری کی گئی ہے، جو اس جوڑے کی خوبصورتی کو مزید نکھار رہی ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے انتخاب کردہ اس جوڑے کی قیمت نومی انصاری کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی 65 ہزار روپے ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:الزائمر کے مریضوں کیلئے بڑی خبر
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک میں طلاق کی تصدیق کے بعد یہ پہلی عید الفطر ہے۔ عید کے اس پُرمسرت موقع پر اذہان مرزا ملک سفید شلوار قمیض میں نظر آئے۔

ثانیہ مرزا اور اذہان مرزا ملک نے اس عید کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے سنگ بھارت میں منائیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ اور شعیب میں علیحدگی کی خبریں گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیرِ گردش تھیں جبکہ رواں سال کے آغاز میں ثانیہ مرزا کے والد نے اپنی بیٹی کی خلع اور شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔