الزائمر کے مریضوں کیلئے بڑی خبر،امکانات کم کرنے والا جینیاتی تغیر دریافت

Apr 13, 2024 | 08:50:AM
الزائمر کے مریضوں کیلئے بڑی خبر،امکانات کم کرنے والا جینیاتی تغیر دریافت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سائنس دانوں نے ایک جینیاتی تغیر دریافت کیا ہے جو الزائمرز مرض کے میں مبتلا ہونے کے امکانات 70 فی صد تک کم کر دیتا ہے۔

یہ حفاظتی ویریئنٹ FN1جین میں موجود ہوتا ہے جو فائبرونیکٹِن نامی پروٹین کو بناتا ہے،یہ دریافت ان افراد میں ہوئی جن میں  APOEe4 نامی جین موجود تھے۔ یہ جین الزائمرز کے خطرات میں واضح اضافہ کرتا ہے۔

جرنل ایکٹا نیورو پیتھولوجیکا میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ حاصل ہونے والے نتائج نئی اقسام کے تھیراپی یا ادویات کی دریافت کا سبب بن سکتی ہیں جو بیماری سے بچانے کے لیے جین کے حفاظتی اثر کی نقل کر سکتا ہے۔

فائبرونیکٹِن عموماً خون اور دماغ کے درمیان رکاوٹ (یہ ایک ایسی لکیر ہوتی ہے جو دماغ کے اندر اور باہر حرکت کرنے والے مرکبات کو قابو کرتا ہے) میں تھوڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں اور یہ زخمی بافت کی مرمت کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نوشکی:مسلح افراد نے9 مسافروں سمیت 11 افراد کو اغواء کر کے قتل کردیا

البتہ، الزائمرز کے مریضوں میں یہ بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں اور سائنس دانوں کا خیال ہے کہ فائبرونیکٹن کی زیادہ مقدار دماغ کو ایمیلائیڈ نامی پروٹین ختم کرنے سے روکتے ہیں۔ یہ پروٹین آپس میں جڑے رہتے ہیں اور بعد ازاں دماغ میں ذخیرہ بناتے ہیں جو خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں،دماغ کے خلیوں کی موت بالآخر الزائمرز کا سبب بنتی ہے۔