رونالڈو کےبعد ایک اور مشہور فٹ بالر کی سعودی کلب سے معاہدے کی تیاریاں

Apr 13, 2023 | 22:07:PM
رونالڈو کےبعد ایک اور مشہور فٹ بالر کی سعودی کلب سے معاہدے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد اب ارجنٹائن کو فیفا کپ جتوانے والےلیونل میسی نے بھی سعودی کلب کے ساتھ معاہدے پر غور شروع کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ النصر فٹبال کلب میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں کیونکہ میسی کے بارسلونا جانے کے امکان تقریبا معدوم ہیں، فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی)کے ساتھ میسی کے رواں سال ستمبر میں معاہدہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔

اس سے قبل معروف اطالوی فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی ، واضح رہے کہ خبریں گردش کررہیں تھی کہ میسی یورپ کے ہی کسی کلب کیلئے کھیلنے کے خواہشمند تھے۔