نواز شریف نے بطور شاہی مہمان عمرہ ادا کر لیا

Apr 13, 2023 | 19:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بطور شاہی مہمان  سیکیورٹی کے حصار میں عمرہ ادا کر لیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق نواز شریف  اپنی پوری فیملی کے  ہمراہ شاہی طیارے پر مکہ پہنچے جہاں انہوں نے خانہ کعبہ شریف حاضری دی اور عمرہ کی سعادت حاصل کی ، نواز شریف کے ساتھ مریم نواز،کیپٹن صفدر اور دیگر اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں ،حرم مکی پہنچنے پر شریف فیملی کے اراکین نے اللہ کا شکر ادا کیا ،شریف فیملی کے افراد عمرہ کی ادائیگی کے بعد کل مدینہ منورہ روانہ ہوجائیں گے۔

 عمرہ ادائیگی کے دوران نواز شریف کی سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا تھا ، جاری ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ سعودی کمانڈوز  نے شریف فیملی کے افراد کو اپنے حصار میں لے رکھا تھا ۔ 

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کو تقرر و تبادلوں کا اختیار،عدالت سے بڑی خبر آگئی

عمرہ مکمل کرنےکے بعد نواز شریف اور مریم نواز نے  مسرت کا اظہار کیا ، نواز شریف نے عمرہ ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی اور مسلم امہ کے اتحاد کی دعا کی ، مریم نواز اور نواز شریف تاحال  حرم شریف میں عبادت میں مشغول ہیں ۔ 

اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔