عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا ہو گیا

Apr 13, 2023 | 17:34:PM
عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا ہو گیا
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر،عالمی منڈی میں مہنگاہونے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمتیں گر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر مہنگا ہوکر 2027 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ،ڈالر سستا ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا ۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 500 روپے سستاہوکر 2 لاکھ 17 ہزار 500 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 429 روپے کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 471 روپے کا ہوگیا ۔
دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 2550 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان