سونے کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ہوا ؟

Apr 13, 2022 | 20:55:PM
سونے، قیمت ، مزید ،اضافہ 
کیپشن: سونے کی قیمت میں مزید اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 350 روپے کا  اضافہ ہو گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 350 روپے ہوگئی۔اسی طرح10 گرام سونے کا بھاؤ 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 754روپے ہوگیا ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالر بڑھ کر 1977 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالرمزید کتناسستا ہو ا؟جانیے