وزیر داخلہ کی4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیٹنس کے انجکشن کی شدید قلت ، مریضوں کو بے انتہا پریشانی