ٹیٹنس کے انجکشن کی شدید قلت ، مریضوں کو بے انتہا پریشانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودہدی)میڈیسن مارکیٹ میں ٹیٹنس کے انجکشن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ٹیٹنس کا انجکشن نہ ملنے پر مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیسن مارکیٹ میں ٹیٹنس کے انجکشن نہیں مل پا رہے، اور ٹیٹنس کےانجکشن کا حمل کے دوران بھی لگنا لازمی ہوتا ہے لیکن یہ ٹیکہ ناپید ہے ،جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین ٹیٹنس کے انجکشن کو ڈھونڈنے میں دربد ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ حادثات میں زخمی ہونے والوں کو بھی ٹیٹنس کے انجکشن کے حصول میں دشواری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کی میزبانی کرے گا:وزیراعظم