مسٹر اینڈ مس یونیورس باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ،قومی ٹیم کا 12رکنی اسکواڈ بینکاک پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ممتاز شگری) تھائی لینڈ کے شہر پتایہ میں مسٹر اینڈ مس یونیورس باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی باڈی بلڈنگ ٹیم کا بارہ رکنی اسکواڈ بینکاک پہنچ گیا ۔ فلائٹ لیٹ ہونے کی وجہ سے قومی اسکواڈ 8 گھنٹے تاخیر سے تھائی لینڈ پہنچا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی باڈی بلڈنگ ٹیم کے اسکواڈ میں 7 ایتھلیٹ اور5 آفیشلز شامل ہیں ، چیمپئن شپ 15 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر پتایہ میں منعقد ہوگی ۔قومی تن ساز ماسٹرز ، سینیئر ، جونیئر باڈی بلڈنگ سمیت مینز کلاسک اور مینز فزیک کے مقابلوں میں شرکت کرینگے ۔ قومی تن ساز کل سے ایکشن میں نظر آئینگے ایونٹ میں بھارت سمیت 25 ممالک کے 100 سے زائد تن ساز شرکت کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی : تعلیمی اداروں میں سگریٹ، تمباکو اور نکوٹین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد