کراچی: مصالحوں کی آڑ میں اربوں مالیت کی منشیات آسٹریلیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Sep 12, 2025 | 15:24:PM
کراچی: مصالحوں کی آڑ میں اربوں مالیت کی منشیات آسٹریلیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مصالحوں کی آڑ میں اربوں مالیت کی منشیات آسٹریلیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمنل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات بیرونِ ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف ذرائع نے بتایا کہ ایک ایکسپورٹ کمپنی کے کنٹینر کو شبے کی بنیاد پر چیک کیا گیا جس میں مصالحہ جات کے کارٹن رکھے گئے تھے۔

ذرائع نے کہا کہ تلاشی کے دوران مصالحوں کی آڑ میں بھاری مقدار میں میتھفیٹامائن (آئس) برآمد ہوئی جس کا وزن 115 کلوگرام ہے، برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کنٹینر کراچی سے سڈنی پورٹ، آسٹریلیا بھیجا جا رہا تھا اور اس سے مجموعی طور پر 10،10 پیکٹس برآمد ہوئے جبکہ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں معمول کمی،سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی 

اے این ایف کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل بھی اسی کمپنی کے ایک کنٹینر سے گدھے کی کھالیں برآمد ہوئی تھیں۔ کمپنی نے متعلقہ کنٹینر پی ای سی ایچ ایس کے ایڈریس سے بک کیا تھا۔

اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔