کراچی:کونکر ندی میں3روز قبل ڈوبنے والے ایک اور شخص کی لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کونکر ندی میں تین روز قبل ڈوبنے والے ایک اور شخص کی لاش مل گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق نہر سے اب تک خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ نہر میں بچے سمیت 2 افراد کے ڈوبنے کی اطلاعات ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ 9 ستمبر کو ایک رکشہ اور گاڑی حادثے کے بعد نہر میں گر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مشعال کا پریانکا گاندھی کے نام خط، یاسین ملک کی پھانسی کو امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا