میجر عزیز بھٹی شہید کی بے مثال شجاعت دشمن کیلئے صدیوں کا سبق ہے: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید کی دلیرانہ مزاحمت اور بے مثال شجاعت دشمن کیلئے صدیوں کا سبق ہے۔
میجر عزیز بھٹی کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ان کی جرأت، دلیری اور وطن سے محبت کی داستان تاریخ کے سنہرے اوراق میں ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید کی جرأت اور دلیری نے مکار دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، انہوں نے اپنے لہو سے وفا کی وہ داستان لکھی جو تاریخ کے سینے پر نقش ہو چکی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم اس عظیم سپاہی کو سلام پیش کرتی ہے جو ہمیشہ کیلئے امر ہوگیا، لاہور پر دشمن کی یلغار کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑا ہونے والا یہ بہادر افسر آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کا آج 60 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے لاہور کی فضاؤں میں بہادری کی نئی داستان رقم کی، وہ دشمن کے سامنے ایک مضبوط چٹان کی طرح ڈٹے رہے، ان کی دلیرانہ مزاحمت اور بے مثال شجاعت دشمن کیلئے صدیوں کا سبق ہے۔