مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کا مطالبہ مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
ویب ڈیسک:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قبل ازوقت الیکشن کی سختی سےمخالفت اور عمران خان کے الیکشن کے مطالبات کو مسترد کردیا۔کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکےآئینی اورقانونی پہلوؤں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کو ایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں کا شکارہے، سیلاب سے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں ہوئی، ان حالات میں انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں۔
ضرور پڑھیں : پاکستانی معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کے آپشن پربھی غورہوسکتاہے، پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکےآئینی اورقانونی پہلوؤں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینےوالی پارلیمنٹ کوایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔
سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، وہ سیاست سے دور ہوتے جارہے ہیں، ان کی اپنی باتیں ہی ان کے لئے کافی ہیں۔