پاکستانی معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار

Sep 12, 2022 | 14:25:PM
پاکستانی معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار
کیپشن: ندیم نانی والا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو اغوا کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا 4 ساتھیوں سمیت یوٹیوبر کے اغوا کے مقدمہ میں گرفتار کرلیاگیا ،پولیس نے مغوی کو بھی بازیاب کرلیا ہے۔سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ ڈسکہ کے رہائشی احمد علی نے نانی والا پر کچھ ویڈیوز بنائی تھیں۔سیالکوٹ میں نانی والا نے چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر یوٹیوبر کو اغوا کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں :دبئی نے چاند کی سیر زمین پر ہی ممکن کر دی

یوٹیوبرکے اغواء میں ملوث مشہور ٹک ٹاکر ندیم عرف نانی سمیت 4ملزمان گرفتار مغوی بازیاب. احمدعلی نے امجد نانی کی مضحکہ خیز ویڈیواپ لوڈ کی تھی رنجش پرندیم نے احمد کو اغواء کر لیا.پولیس نے ندیم عرف نانی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مغوی احمد کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے@OfficialDPRPP pic.twitter.com/LvnMQrAdkc

— Sialkot Police (@DpoSialkot) September 12, 2022

پولیس اہلکاروں نے احمد علی کو بحفاظت بازیاب کرالیا اور سیالکوٹ سے نانی والا اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ کیس میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔